پیپلز پارٹی سندھ میں کسی اور صوبے کے قیام کے مطالبے کو مسترد کرتی ہے، کمیل حیدر شاہ

n01248692-b.jpg

چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں کسی اور صوبے کے قیام کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں کے پیٹ میں "صوبے” کا پْرانہ درد آج بھی ویسا ہی ہے، لیکن بہتر ہوتا کہ وہ سندھ کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر آواز اٹھاتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ کے رہنما وفاق سے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور ان کے فنڈز کے بارے میں بات کرتے تو عوامی مفاد میں ہوتا، مگر بدقسمتی سے ان کا پُرانہ وطیرہ اور تربیت ہی بول رہی ہے۔ کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر بھی سندھ میں نیا صوبہ نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹی صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ترقیاتی کام اور صوبے کی تیز رفتار ترقی متحدہ کو ہضم نہیں ہو رہی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی ترقی کا جو وڑن دیا ہے، وہ ایم کیو ایم کے لیے ناقابلِ برداشت بنتا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے