فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی ضرورت ہیں، فرح عظیم شاہ

n01248693-b.jpg

بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء و رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم سے اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو سفارتی محاذ پر کامیابی دلائی ہے۔ اپنے سے دس گنا بڑے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہوا۔ عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی ختم ہوئی ہے۔ ان سب کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سر جاتا ہے۔ وہ پاکستان کی ضرورت ہیں۔ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ آئینی ترمیم کے تحت وفاقی عدالتوں کے قیام سے لوگوں کو تیز ترین انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کا دباؤ بھی ختم ہوگیا ہے۔ ہم اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے