ہم ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کی حمایت کرتے ہیں
ہم ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کی حمایت کرتے ہیں
🔹 پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ایٹمی معاملے کے حوالے سے اپنے ملک کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایران کے یورینیم کی افزودگی کے حق، برجام کی بحالی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے ہر طرح کے اشتعال انگیز اور سفارت کاری کے مخالف اقدامات کی مذمت کی۔
🔹 محمد طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایرنا کے نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے بھی ایران کی ایٹمی تنصیبات کے خلاف کسی بھی غیر ملکی فوجی کارروائی کی مخالفت کر چکا ہے، اور ایک بار پھر اپنے اس مؤقف کو دہراتا ہے کہ وہ تہران کے خلاف کسی بھی محاذ آرائی یا غیر سفارتی رویّے کو قبول نہیں کرتا۔
