کراچی، خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

n01247795-b.jpg

شہر قائد میں خواتین کے موبائل ہیک کرکے ان کے ساتھ زیادتی کرنے اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقے عیدگاہ میں کارروائی کے دوران موبائل فونز ہیکر کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم خواتین کو لنکس بھیج کر موبائل فون اور سوشل میڈیا ہیک کرتا تھا۔ ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی اور پیسے بٹورتا تھا، ملزم سے برآمد دو موبائل فونز سے بنائی گئیں غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے