غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر اسلامی جہاد کا ردّعمل
غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر اسلامی جہاد کا ردّعمل
🔹 فلسطینی اسلامی جہاد کے ترجمان محمد الحاج موسی نے غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے اسے "مذاکراتی عمل کے خلاف امریکا کی بغاوت” قرار دیا۔
🔹 الحاج موسی نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جہاد نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں مکمل طور پر پوری کر لی تھیں، اور معاہدے کی شقوں کے مطابق دوسرے مرحلے کی تعهدات پر عمل درآمد شروع ہونا چاہیے تھا۔
🔹 ترجمان نے کہا کہ موجودہ شکل میں سلامتی کونسل کی قرارداد پورے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گی۔
🔹 انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی بین الاقوامی فورس غزہ میں عوام کی مرضی کے بغیر داخل ہوئی تو اسلامی جہاد اسے "قابض قوت” سمجھے گا۔
🔹 ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اسلامی جہاد مرحلے دوّم کے مذاکرات کی تیاری کر رہا تھا، مگر فلسطینی عوام پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرنے کی کوشش نے انہیں غافلگیر کر دیا۔
