پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی الیکشن، راؤ کامران صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مسعود عثمانی، نوید عالم اور عتیق چشتی نے باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق عوامی پینل نے 96 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔ راؤ کامران محمود پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر کارکنان نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ بعد ازاں نومنتخب صدر راؤ کامران محمود اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں الیکشن کمیشن کے شفاف انتخابی عمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کیلئے جدید تنظیمی حکمت عملی کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کو مزید مضبوط، منظم اور عوامی خدمت کیلئے متحرک بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ نومنتخب عہدیداران نے نے کارکنان اور عہدیداران کو بھی مبارکباد پیش کی۔
