فخر ممتاز میتلا ایم ڈبلیو ایم سیداں والی کھوئی کے یونٹ صدر منتخب

n01246724-b.jpg

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی کے خواہاں ہیں، بدقسمتی سے ہمارے پالیسی ساز ادارے قومی مفاد کے بجائے شخصی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں، 27ویں آئینی ترمیم ملک کے مفاد میں نہیں، یہاں چند افراد کو نوازنے کے لیے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں سیداں والی کھوئی یونٹ کی تنظیم سازی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مہر فخر ممتاز میتلا کو متفقہ طور پر یونٹ صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مہر خضر عباس، ملک شاہ زیب مہے، قاضی اکبر حسین، شاکر حسین میتلا، ناصر عباس جعفری اور دیگر موجود تھے۔ عون رضا انجم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نئے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، سرحدیں پہلے غیرمحفوظ ہیں، دشمن اپنی ناپاک عزائم کر رہا ہے ہمیں قومی وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے