نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے اتفاق رائے ہو گیا، سرکاری ذرائع کا دعویٰ، اپوزیشن لیڈر کی تردید

n01246718-b.jpg

گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی ہے اور سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تردید کی ہے۔ تفصیلات کے رات گئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم شریک ہوئے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگران وزیرا علیٰ کسی سیاسی و مذہبی جماعت سے نہیں ہو گا۔ سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حکومت حزب اختلاف کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ دریں اثنا اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے ہم نے ابھی نام دینے ہیں، ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔ رات گئے ہونے والے اجلاس کے بعد آج وزیر اعلیٰ کے ساتھ دوبارہ مشاورت ہونی ہے تھی مگر ابھی تک ان کے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی شہرت کے حامل شخصیت کو وزیر اعلیٰ بنانے کی تجویز دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے