کراچی، نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، 2 جاں بحق
شہر قائد میں نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار کو روندتی ہوئی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی بھی شامل ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے میں دھت تھا۔ پولیس نے زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔
