اسلام آباد، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے ملاقات
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے اس حوالے سے جلد اہم پیش رفت اور خوشخبری دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، ان کے لیے بہتر ڈیجیٹل سہولیات اور آن لائن مواقع وقت کی ضرورت ہیں۔ اسی حوالے سے میٹا مونٹائزیشن کے پاکستان میں آغاز پر بھی بات ہوئی، جو نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولے گا۔ ان شاء اللّٰہ جلد گلگت بلتستان کے عوام کو بہتر نیٹ ورک، تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید آئی ٹی سہولیات کی خوشخبری ملے گی۔
