احتجاج کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

n01245842-b.jpg

قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے تنازع کے چھٹے روز بھی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کا تنازع طول اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنازع کے چھٹے روز بھی پی آئی اے کا آپریشن متاثر ہوا اور شام پانچ بجے تک اندرون و بیرون ملک کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انجینئرنگ ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی اور تاخیر طیاروں کی فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے