گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی ملاقات

n01245634-b.jpg

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پیر حسان حسیب الرحمن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، اتحادِ اْمت، معاشرتی اصلاح اور موجودہ سماجی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کے فروغ میں علما کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی اتحاد اور مثبت رویّوں کے ذریعے معاشرتی استحکام کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ مفتی منیب الرحمن نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سماجی و عوامی خدمات، خصوصاً تعلیم، فلاح اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار قابل تحسین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے