کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہو گا، غلام شہزاد آغا

n01245664-b.jpg

صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان و پیپلز پارٹی کے رہنما غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک سمیت کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہو گی، پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہے، ہم چوبیس کے چوبیس حلقوں میں امیدوار کھڑے کر رہے ہیں، تمام حلقوں میں تین تین چار چار امیدوار پارٹی ٹکٹ کے امیدوار ہیں ایسے میں اسلامی تحریک سمیت کسی جماعت سے اتحاد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اتحاد کی باتیں سازش ہیں، ایسی باتیں سن کر جیالے اور پیپلز پارٹی کے کارکن سخت پریشان ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے جیالے اتحاد کی بازگشت سن کر پریس کانفرنس کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، کوئی کارکن اسلامی تحریک سمیت کسی جماعت سے اتحاد نہیں چاہتا ہے، ہم اتحاد ہونے نہیں دیں گے۔ اتحاد اس صورت میں کیا جائے جب کسی حلقے میں ہماری پوزیشن کمزور ہو، جب تمام حلقوں میں ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں تو اسلامی تحریک کو ساتھ ملانے کی کیا ضرورت ہے، ہاں الیکشن کے بعد حکومت سازی کے وقت ضرورت پڑی تو ایک آدھ جماعت کو ساتھ ملایا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے