ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بروقت کارروائی، 14 مغوی بازیاب

n01245470-b.jpg

ڈیرہ اسماعیل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغواء کرنے کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کے دوران اغواء کاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے