خیبرپختونخوا پولیس نے امریکی طرز کے جدید ہتھیار حاصل کر لئے

n01245474-b.jpg

خیبر پختونخوا پولیس نے امریکی طرز کے دور سے نشانہ بنانے والے جدید ہتھیار حاصل کر لیے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران جدید تھرمل سائٹس، دوربینیں، ہیوی مشین گنز اور اینٹی ڈرون گنز پولیس کے حوالے کیں۔ ترجمان کے مطابق پولیس کو 147 جدید سکوا دوربینیں، 363 تھرمل سائٹس، 10 ہیوی مشین گنز اور 4 اینٹی ڈرون گنز فراہم کی گئی ہیں۔ اینٹی ڈرون گنز وزیرستان، بنوں اور باجوڑ پولیس کے حوالے کی گئیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، جدید آلات سے پولیس کی رات کے وقت نگرانی مزید مؤثر ہوگی، تھرمل سائٹس کے ذریعے چار کلومیٹر دور گاڑیوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے