صہیونی رژیم کے وزیرِ جنگ اور آرمی چیف کے درمیان نیا اختلاف
صہیونی رژیم کے وزیرِ جنگ اور آرمی چیف کے درمیان نیا اختلاف
صہیونی رژیم کے وزیرِ جنگ اور فوج کے سربراہ (چیف آف اسٹاف) کے درمیان متعدد اختلافات پائے جاتے ہیں۔ تازہ ترین معاملے میں، وزیرِ جنگ نے آرمی چیف سے مشاورت کے بغیر ایک نیا فوجی پراسیکیوٹر (دادستانِ نظامی) مقرر کر دیا ہے۔
🔹️ عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، اسرائیل کے وزیرِ جنگ نے چیف آف اسٹاف سے کسی قسم کی ہم آہنگی کیے بغیر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ یہ کمیٹی فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور دورانِ تشدد ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے معاملات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ہے۔
🔹️ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیل کاتس نے یہ حکم اس وقت دیا ہے جب وہ اس سے قبل قیدیوں پر تشدد کی ویڈیوز کے وسیع پیمانے پر سامنے آنے کے باوجود، ان الزامات کی مکمل تردید کرتے رہے اور انہیں فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی بڑی سازش قرار دیتے تھے۔
