سوڈان کی حالیہ صورتحال امتِ اسلامی میں فتنے اور سازشوں کا نتیجہ ہے
سوڈان کی حالیہ صورتحال امتِ اسلامی میں فتنے اور سازشوں کا نتیجہ ہے
یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے کہا: 🔸 ہم اس وقت انتہائی سنگین اور ہولناک جرائم کے مشاہدہ کر رہے ہیں، اور وہ ممالک اور گروہ جو ان جرائم کی حمایت اور پشت پناہی کر رہے ہیں، وہی ہیں جنہوں نے ماضی میں فلسطینی قوم کے خلاف موقف اختیار کیا اور صہیونی قابض رژیم کی حمایت کی تھی۔
🔸 انہوں نے کہا کہ یہ عناصر امتِ اسلامی کے اندر فتنہ انگیزی کے ذریعے تنازعات اور کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں، اور سوڈان کی حالیہ تبدیلیاں اس کی واضح مثال ہیں۔
🔸 الحوثی نے مزید کہا کہ جو بھی دشمن کے راستے پر چلتا ہے، وہ نقصان دہ کردار ادا کرتا ہے، اور صہیونی رژیم سے تعاون امتِ اسلامی کے مفادات کے خلاف ایک جرم اور خیانت کے مترادف ہے۔
