وبائی امراض سندھ میں بے قابو، حکومتِ سندھ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سردار عبدالرحیم

n01243752-b.jpg

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے ایک سخت ردِعمل میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں ڈینگی بخار، ہیضہ، موشن، الٹیاں، ملیریا اور چمڑی کی خارش جیسے امراض نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے، روزانہ درجنوں افراد متاثر ہو رہے ہیں جبکہ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر حکومتِ سندھ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار انتہائی افسوسناک ہے، بیشتر اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈرز دستیاب نہیں، ایمبولینسیں ناکارہ پڑی ہیں اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت نہیں مل رہی جبکہ وہی دوائیں باہر میڈیکل اسٹوروں پر مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین تک اسپتالوں میں ناپید ہو چکی ہے، جس سے عوام کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، افسوس کی بات ہے کہ حکومت مچھر مار اسپرے جیسے بنیادی اقدامات بھی مؤثر انداز میں کرنے سے قاصر ہے، بلکہ جہاں اسپرے کیا جاتا ہے وہاں جعلی اور غیر معیاری ادویات استعمال کی جا رہی ہیں، جن کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے