مقررہ وقت ختم، کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رفقاء کی ملاقات کا دن، ملاقات کیلئے مقررہ وقت ختم ہو گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر پارٹی راہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی راہنما کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، پارٹی راہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے۔
