لبنان کے صدر کا اسرائیلی جارحیت کے مقابلے کے لیے فوری حکم
لبنان کے صدر کا اسرائیلی جارحیت کے مقابلے کے لیے فوری حکم
🔹 اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں بلیدا قصبے میں ایک میونسپل ملازم کی شہادت کے بعد، لبنان کے صدر نے فوج کو ملک کی سرحدوں میں کسی بھی دراندازی کا فوری طور پر مقابلہ کرنے کا حکم دیا۔
🔹 یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فائر بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
🔹 صدرِ لبنان نے اس حملے کو اسرائیل کی مسلسل جارحانہ کارروائیوں کی نئی کڑی قرار دیتے ہوئے سیزفائر مانیٹرنگ کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو نومبر کے فائر بندی معاہدے پر عمل کرنے اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کو روکنے پر مجبور کرے۔
