خیبر پختونخوا کابینہ اراکین سے حلف لینے کی تیاریاں مکمل
خیبرپختونخوا کابینہ تشکیل دینے کا معاملہ، کابینہ اراکین سے حلف لینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین سے جمعہ کو حلف لیا جائے گا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ کابینہ میں کون کون شامل ہے اس کا اعلان آج رات یا جمعہ کی صبح کر دیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا بھی پشاور میں موجود ہوں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو حلف برداری کی تقریب ہوگی، ابھی وقت مقرر نہیں کیا ہے، وقت کا تعین کر رہا ہوں۔
