حماس نے غزہ کی انتظامی کمیٹی کے لیے ۴۵ امیدواروں کی فہرست مصر کے حوالے کر دی
حماس نے غزہ کی انتظامی کمیٹی کے لیے ۴۵ امیدواروں کی فہرست مصر کے حوالے کر دی
🔹 غزہ پٹی میں انتظامی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جاری کوششوں کے تحت، حماس نے آج ۴۵ غیر سیاسی اور آزاد شخصیات پر مشتمل فہرست مصر کو پیش کی ہے — یہ فہرست تمام فلسطینی گروہوں کے اتفاقِ رائے سے تیار کی گئی ہے۔
🔹 حماس کے سیاسی دفتر کے مشیرِ اطلاعات طاہر النونو نے بتایا:
“ہم نے اپنے مصری بھائیوں کو ۴۵ نام پیش کیے ہیں تاکہ وہ غزہ کی انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔ ان میں سے جس کسی نام پر اتفاق ہو، ہم اس کا خیر مقدم کریں گے اور ہمیں ان سب پر اعتماد ہے۔”
🔹 النونو نے وضاحت کی کہ یہ تمام افراد غزہ کے ہی باسی ہیں، کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں، اور عوامی مفاد کے لیے مخلص ہیں۔
ان کا مشترکہ مقصد صرف ایک ہے — غزہ کے عوام کے مفادات اور مستقبل کا تحفظ۔
