اسلامی جہاد: امریکہ، صیہونی جرائم کا جواز پیش کر رہا ہے

IMG_20251029_230640_030.jpg

اسلامی جہاد: امریکہ، صیہونی جرائم کا جواز پیش کر رہا ہے

🔹 اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان نے کہا: گزشتہ شب جو کچھ ہوا، وہ قابض رژیم کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی تھی، اور ہم امریکہ کو ان جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
🔹 فلسطینی خبر ایجنسی "شہاب” کے مطابق، محمد الحاج موسی نے مزید کہا: عام شہریوں کے قتلِ عام سے واضح ہے کہ قابض صیہونی نہ صرف دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں، بلکہ من گھڑت اور جھوٹے بہانوں کے ذریعے اپنے جرائم کو جائز ٹھہرانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
🔹 انہوں نے زور دے کر کہا کہ صیہونی نہ انسانی اصولوں کی پابندی کرتے ہیں، نہ ہی عملی طور پر معاہدے کے کسی بند پر عمل کرتے ہیں، بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اس کی صریح خلاف ورزی جاری رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے