آتش‌بس کی خلاف‌ورزی پر حماس کا بیان

IMG_20251029_234304_221.jpg

آتش‌بس کی خلاف‌ورزی پر حماس کا بیان

🔸 حماس نے کہا ہے کہ مزاحمت (مقاومت) اب بھی تفاهمِ آتش‌بس کی پابند ہے اور اسرائیل کو طاقت کے زور پر کوئی نئی شرط مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
🔸 بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ کشیدگی اور آتش‌بس کو ناکام بنانے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے، خاص طور پر ان منصوبوں پر جن میں ٹرمپ کا پیش کردہ منصوبہ بھی شامل ہے۔
🔸 حماس نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی کھلی حمایت دراصل فلسطینی خواتین اور بچوں کے خون میں براہِ راست شراکت ہے۔
🔸 تنظیم نے تمام ثالثوں اور معاہدے کے ضامنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مکمل ذمہ‌داری ادا کریں۔
🔸 حماس نے زور دیا کہ ثالث ممالک کو فوری طور پر اسرائیلی جرائم روکنے اور اسے آتش‌بس کی شقوں پر عملدرآمد پر مجبور کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے