شمالی شام میں الجولانی کے مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں
شمالی شام میں الجولانی کے مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں
🔸 مقامی ذرائع کے مطابق شمالی شام کے حلب کے نواحی علاقوں میں عبوری حکومت سے وابستہ مسلح گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں، جبکہ شرقِ شام میں “قسد” فورسز اور الجولانی کے زیرِ اثر عناصر کے درمیان بھی تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
🔸 یہ جھڑپیں علاقائی اثر و رسوخ کی تقسیم اور تجارتی راستوں کے کنٹرول کے مسئلے پر شروع ہوئیں۔
🔸 مقامی ذرائع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
🔸 اطلاعات کے مطابق، تناؤ بدستور جاری ہے اور امکان ہے کہ جھڑپیں قریبی علاقوں تک پھیل جائیں۔
