علامہ قاضی نادر حسین علوی نے دل شیر علی خان کو صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر نامزد کردیا
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے سابق ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ملتان دل شیر علی خان کو صوبائی ورکنگ کمیٹی جنوبی پنجاب کا ممبر نامزد کردیا، دل شیرعلی خان ماضی میں مجلس وحدت مسلمین کے فعال رکن تھے اور وحدت یوتھ کے بنیادی بانی اراکین میں سے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کارکن کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں، مخلص کارکنان کا وجود کسی بھی جماعت کے لیے اہم ہے۔
