اسرائیل نے حال ہی میں رہا ہونے والے حماس کے رہنما کو دوبارہ گرفتار کر لیا
اسرائیل نے حال ہی میں رہا ہونے والے حماس کے رہنما کو دوبارہ گرفتار کر لیا
🔹 ابھی اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی سیاہی خشک بھی نہیں ہوئی تھی کہ اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر حماس کے رہنما جمال الطویل کو گرفتار کر لیا — وہی رہنما جو حال ہی میں اسی معاہدے کے تحت رہا ہوئے تھے۔
🔹 مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق، آج صبح اسرائیلی فوج کی خصوصی یونٹوں نے البیرہ شہر کے "اُم الشَرائط” علاقے میں واقع شیخ جمال الطویل کے گھر پر دھاوا بولا اور انہیں گرفتار کر لیا۔
🔹 فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا نے لکھا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے گھر میں داخل ہوتے وقت شیخ الطویل کے بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد ان کے والد کو حراست میں لے کر ساتھ لے گئے۔
