پاراچنار، گورنر کاٹیج تقریب کا انعقادا، طلبہ اور اساتذہ میں انعامات تقسیم
گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی پر طلبہ اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب میں تعلیمی میدان میں بہترین کردگی کے حامل طلبہ اور اساتذہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اشفاق احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابدہ پروین اور ڈاکٹر ہدایت حسین نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد میں ایوارڈ تقسیم کرنے سے طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور ٹیلنٹڈ سٹوڈنٹس اور اساتذہ کو ایوارڈ دینے جیسی تقریبات مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔
