قاہرہ اجلاس میں فلسطینی گروہوں کا مشترکہ بیان
قاہرہ اجلاس میں فلسطینی گروہوں کا مشترکہ بیان
🔸 بیان میں کہا گیا ہے: ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کو غزہ میں اقوامِ متحدہ کی عارضی فورسز (UN temporary forces) سے متعلق ایک قرارداد جاری کرنی چاہیے۔
🔸 مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا انتظام ایک عارضی فلسطینی کمیٹی کو سونپا جائے جو غزہ کے ہی غیرجانبدار مقامی افراد پر مشتمل ہو — (یہ تجویز ٹرمپ کے منصوبے کے برعکس ہے، جو غزہ پر غیر فلسطینی انتظام مسلط کرنا چاہتا ہے)۔
🔸 بیان میں مزید آیا ہے کہ موجودہ مرحلہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ایک متحد قومی موقف اور مشترکہ سیاسی وژن اختیار کیا جائے جو قوم کی وحدت، مشترکہ تقدیر اور غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس سے عوام کی جبری بے دخلی اور الحاق کی ہر شکل کی مخالفت پر مبنی ہو۔
