حمید حسین کی سنٹرل کرم دھرنے کے شرکاء کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات

n01242514-b.jpg

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین طوری نے سنٹرل کرم دھرنے کے شرکاء کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، شہاب علی شاہ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دھرنے کے شرکاء نے سنٹرل کرم میں جاری آپریشن کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے، متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد اپنے آبائی علاقوں میں واپس بھیج کر بحال کیا جائے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ انجنیئر حمید حسین طوری نے اس موقع پر کہا کہ اہلیانِ کرم نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں، لہٰذا حکومتِ خیبر پختونخوا کو چاہیے کہ وہ عوام کے تحفظ اور بحالی کو اپنی اولین ترجیح بنائے۔

بعد ازاں ایم این اے انجنیئر حمید حسین طوری، چیف سیکرٹری شہباب علی شاہ کے ہمراہ پشاور پریس کلب کے سامنے جاری دھرنے میں بھی شریک ہوئے اور مظاہرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لوئر کرم کے ایم پی اے سمیت دیگر سیاسی و قبائلی رہنماء بھی موجود تھے۔ انجنیئر حمید حسین طوری نے دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ متاثرین کے جائز مطالبات کو اسمبلی فلور اور متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اُٹھائیں گے تاکہ ضلع کرم کے عوام کو جلد انصاف اور ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے