ہارٹز: اسرائیل اندر سے بکھر رہا ہے

ہارٹز: اسرائیل اندر سے بکھر رہا ہے
🔸️روزنامہ ہارٹز کے مغربی ایشیائی امور کے سینئر تجزیہ نگار زوی بارئیل نے اپنے ایک مضمون میں زور دیا کہ صہیونی رژیم، غزہ کی جنگ میں ’’فتح‘‘ کے دعوؤں اور اسرائیلی عوام کو خواب دکھانے کے باوجود، اندرونی طور پر زوال اور بربادی کا شکار ہو چکی ہے — جسے وہ “نکبتِ اسرائیل از درون” (یعنی اسرائیل کی اندرونی تباہی) قرار دیتے ہیں۔
🔸️انہوں نے لکھا کہ صہیونی رژیم کی وہ بنیادی قدریں جن کا وہ ہمیشہ دعویٰ کرتی رہی ہے — جیسے مساوات، انصاف، آزادیٔ اظہار، اقلیتوں کے حقوق، اختیارات کی تقسیم، اور عدلیہ کی خودمختاری — ان سب کو اب ایسے افراد نے پامال کر دیا ہے جو کسی حد یا اصول کے پابند نہیں۔
🔸️مصنف کے مطابق، اسرائیلی کابینہ اندرونی بیانیہ بدلنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اپنی ناکامیوں، خاص طور پر بنیامین نیتن یاہو کی ۷ اکتوبر کی بدترین انٹیلیجنس شکست کی ذمہ داری چھپائی جا سکے۔
یہ حکومت مسلسل میڈیا پروپیگنڈے اور جھوٹی معلومات کے ذریعے اسرائیلی عوام کو یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ ’’فتح و کامیابی‘‘ کا دور گزار رہے ہیں — حالانکہ درحقیقت، وہ اندر سے ٹوٹ رہے ہیں۔