تل ابیب میں حماس کی مکمل واپسی کے خوف کی لہر
تل ابیب میں حماس کی مکمل واپسی کے خوف کی لہر
🔹 اگرچہ قابض صہیونی فوج نے بارہا غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، لیکن غزہ کی انتظامیہ میں حماس کی واپسی نے تل ابیب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، صہیونی فوج اور شاباک (اندرونی انٹیلیجنس سروس) نے اس صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ ناکام ہو سکتا ہے۔
🔹 صہیونی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے جنگ بندی کے بعد انتظامی اور شہری سطح پر سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، جن میں ٹیکس جمع کرنا، شہری خدمات کی بحالی، اور بعض قبائل و اندرونی مخالفین سے نمٹنا شامل ہے۔ صہیونی سیکیورٹی حلقوں کے بقول، یہ اقدامات غزہ میں حماس کی حکمرانی کی واپسی کی علامت ہیں۔
