اونروا: اب تک 6 ہزار امدادی ٹرک غزہ کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں

اونروا: اب تک 6 ہزار امدادی ٹرک غزہ کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں
🔹 اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امداد و روزگارِ پناہ گزینانِ فلسطین (اونروا) نے آج ایک بار پھر غزہ کی پٹی کے راستوں کو کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔
🔹 اونروا نے اپنے بیان میں کہا: "ہمارے پاس اتنی خوراک موجود ہے جو غزہ کی آبادی کی دو سے تین ماہ کی ضروریات پوری کر سکتی ہے، لیکن ابھی تک ہمیں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔”
🔹 بیان میں اس بات پر زور دیا گیا: "تمام گذرگاہیں کھولی جائیں اور امداد کو بغیر کسی رکاوٹ کے داخل ہونے دیا جائے۔ جو امداد غزہ پہنچ رہی ہے، وہ سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے۔”