ٹرمپ کے معاون: امریکہ غزہ میں فوج نہیں بھیجے گا

ٹرمپ کے معاون: امریکہ غزہ میں فوج نہیں بھیجے گا
🔹امریکی نائب صدر نے جنوبی فلسطینِ اشغالی میں ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا غزہ میں زمینی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
🔹جی. ڈی. ونس (J.D. Vance) نے کہا: "غزہ میں کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہے، اور نہ ہی وہاں تعینات کیا جائے گا۔ صدرِ امریکہ نے اس بات کو پہلے ہی واضح کر دیا ہے اور ہمارے تمام فوجی کمانڈرز بھی اسی مؤقف کے حامی ہیں۔”
🔹امریکی نائب صدر نے اپنی گفتگو میں اسرائیل کی جانب سے جنگبندی کی خلافورزیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا، بلکہ اس کے برعکس یہ دعویٰ کیا کہ "غزہ میں جنگبندی کے حوالے سے صورتحال بہت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔”