اسرائیلی اخبار ادارے کی حزب‌اللہ کے عدمِ خلعِ سلاح پر تشویش

IMG_20251022_101222_503.jpg

اسرائیلی اخبار ادارے کی حزب‌اللہ کے عدمِ خلعِ سلاح پر تشویش

🔹اسرائیلی اخبار جروزالم پوسٹ نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں مغربی انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ حزب‌اللہ لبنان نے اپنی عسکری طاقت کی بحالی میں ایسی رفتار اختیار کی ہے کہ لبنان کی حکومت کے خلعِ سلاح کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے ہیں۔

🔹ذرائع کے مطابق حزب‌اللہ نے مختلف قسم کے ہتھیار، بشمول راکٹ، دوبارہ حاصل کر لیے ہیں، نئی افرادی قوت بھرتی کی ہے، اور اپنی فوجی چوکیاں و مراکز از سرِ نو فعال کر دیے ہیں۔

🔹رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب‌اللہ کی زیادہ تر سرگرمیاں دریائے "لیطانی” کے شمالی علاقوں میں جاری ہیں، جو اُس علاقے سے باہر ہیں جسے گزشتہ سال ہونے والے جنگ‌بندی معاہدے میں غیر فوجی قرار دیا گیا تھا۔

🔹جروزالم پوسٹ کے مطابق، اس معاہدے کی رو سے دریائے لیطانی کے جنوبی علاقے کو حزب‌اللہ کی عسکری موجودگی سے خالی ہونا چاہیے تھا، لیکن حالیہ اطلاعات سے واضح ہے کہ یہ شرط عملاً ناکام ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے