ادلب میں الجولانی کے جنگجوؤں اور فرانسیسی شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں

images.jpeg

ادلب میں الجولانی کے جنگجوؤں اور فرانسیسی شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں

🔹 ادلب کے شمالی نواحی علاقے حارم میں حکومت مخالف شورشی گروہ (تحریک الجولانی) اور فرانسیسی جنگجوؤں کے درمیان شدید مسلح جھڑپوں کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔

🔹 مقامی ذرائع کے مطابق، الجولانی کے جنگجوؤں نے شہر حارم میں موجود اُس علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے جسے “فرانسیسیوں کا کیمپ” کہا جاتا ہے، جہاں درجنوں فرانسیسی شدت پسند موجود ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے مارٹر، ٹینک اور فضائی حملوں کے ذریعے اس کیمپ پر بمباری شروع کر دی۔

🔹 یہ کارروائی اُس وقت کی گئی جب عمر اومسین (فرانسیسی جنگجوؤں کے سربراہ) پر ہتھیار ڈالنے سے انکار کا الزام لگایا گیا۔ الجولانی کے جنگجوؤں نے اس پر الزام لگایا ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہے یا ان کے اہل خانہ سے بھاری رقم لے کر بچوں کو واپس کر رہا ہے۔

🔹 دوسری جانب، عمر اومسین کے گروہ نے ان الزامات کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب حملوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے تراشے گئے الزامات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے