لاپید: نتن یاہو نے اسرائیل کو ایک تابع ریاست بنا دیا ہے

لاپید: نتن یاہو نے اسرائیل کو ایک تابع ریاست بنا دیا ہے
🔹 یائیر لاپید، صہیونی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما، نے پارلیمنٹ (کنیست) میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے سن 2024 میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کر لیا ہوتا، تو بہت سے اسیر مارے نہ جاتے اور زندہ اپنے گھروں کو لوٹ آتے۔
🔹 لاپید نے نتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ایران نے اپنی طاقت میں اضافہ کیا، 7 اکتوبر کا حملہ پیش آیا، اور حزباللہ نے 150 ہزار میزائل ذخیرہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
🔹 انہوں نے مزید کہا: "نتن یاہو نے اسرائیل کو امریکہ پر انحصار کرنے والی ریاست بنا دیا ہے، حالانکہ ہمیں ایک ایسی ریاست نہیں ہونا چاہیے جو کسی دوسری حکومت، خصوصاً امریکہ، کی نگرانی میں ہو۔”