غزہ کی وزارتِ صحت کی چونکا دینے والی نئی رپورٹ

غزہ کی وزارتِ صحت کی چونکا دینے والی نئی رپورٹ
🔹غزہ کی پٹی میں اگرچہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن ہزاروں زخمی بچے، سرطان (کینسر) کے مریض اور غم زدہ خاندان اب بھی نجات کے منتظر ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے آج ایک دل دہلا دینے والا اعداد و شمار جاری کیا، جس نے اس انسانی المیے کی وسعت کو بے نقاب کر دیا ہے جو ہر روز بڑھتا جا رہا ہے۔
🔹وزارتِ صحت کے مطابق بائیس ہزار سے زائد مریض ایسے ہیں جنہیں علاج کے لیے فوری طور پر غزہ سے باہر منتقل کرنے کی ضرورت ہے؛ ان میں زخمی بچے اور کینسر کے مریض شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار غزہ کے عوام کی اجتماعی اذیت اور تباہ شدہ مستقبل کی تصویر پیش کرتے ہیں۔
🔹بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں میں ۳۰ فیصد بچے ہیں اور ان جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کے ۵۶ ہزار بچے یتیم ہو چکے ہیں۔
🔹وزارتِ صحت نے بتایا کہ جنگ بندی کے باوجود، اس کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، اور گزشتہ ۲۴ گھنٹوں میں غزہ کے اسپتالوں میں ۱۵۸ زخمی اور ۵۷ شہیدوں کی لاشیں لائی گئیں۔