حماس: نتنیاہو نے رفح کراسنگ بند رکھ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے

IMG_20251019_202822_182.jpg

حماس: نتنیاہو نے رفح کراسنگ بند رکھ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے

🔹فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نتنیاہو کے رفح کراسنگ بند رکھنے کے فیصلے کو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور میانجی ممالک و ضامن فریقوں سے کیے گئے وعدوں کی خلاف‌ورزی قرار دیا۔

🔹بیان میں زور دے کر کہا گیا کہ رفح کراسنگ کی مسلسل بندش، زخمیوں اور مریضوں کے باہر جانے، عام شہریوں کی آمد و رفت، اور تباہ شدہ علاقوں سے لاپتہ افراد کو نکالنے اور شہداء کی شناخت کے لیے ضروری آلات کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے — جس کے باعث امدادی اور نجاتی کارروائیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

🔹حماس نے مزید کہا کہ صہیونی جارحیت اور خلاف ورزیوں کا تسلسل، جو اب تک ۴۷ سے زائد بار ریکارڈ ہو چکا ہے اور جس کے نتیجے میں ۳۸ شہید اور ۱۴۳ زخمی ہوئے ہیں، اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل اپنی جارحانہ نیت اور دو ملین سے زائد فلسطینیوں پر محاصرے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے