حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا انصاراللہ یمن کے رہنما کے نام تعزیتی پیغام

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا انصاراللہ یمن کے رہنما کے نام تعزیتی پیغام
🔹حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے یمن کی مسلح افواج کے سربراہ، شہید سرلشکر محمد عبدالکریم الغماری کی شہادت پر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی، رہنمأ انصاراللہ یمن کے نام تعزیت و تبریک کا پیغام بھیجا۔
🔹شیخ نعیم قاسم نے اپنے پیغام میں کہا:
🔸”ہم آپ کو، یمن کی مجاہد قیادت، ملک کی بہادر مسلح افواج، شریف عوامِ یمن، اور شہید کے اہلِ خانہ و ساتھیوں کو دلی تسلیت اور تبریک پیش کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہید پر اپنی وسیع رحمت نازل فرمائے اور اس کے درجات بلند کرے۔”
🔹انہوں نے مزید کہا کہ شہید الغماری ایک عظیم جہادی کمانڈر تھے جنہوں نے قربانیوں سے بھرپور جہادی سفر کے بعد شہادت کا سب سے بلند تمغہ حاصل کیا۔
🔹انہوں نے یمن کی مسلح افواج کی بہادری سے قیادت کی، غزہ اور اس کے عوام کی صہیونی-امریکی جرائم کے خلاف حمایت کی، بحرِ احمر میں امریکی افواج کے وقار کو چکناچور کیا اور اپنی تباہ کن ضربوں سے صہیونیوں کی نیندیں حرام کر دیں۔