دو سال میں ۷۵۸ عسکری کارروائیاں؛ صہیونی جارحیت کو یمن کا جواب

دو سال میں ۷۵۸ عسکری کارروائیاں؛ صہیونی جارحیت کو یمن کا جواب
🔹یمنی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے: خداوند متعال پر ایمان اور ایمانی و جہادی ذمہ داری کے تحت، یمن کی مسلمان قوم نے اپنے غزہ کے بھائیوں کی حمایت میں مقدس اور وعدہ شدہ جنگ کے میدان میں قدم رکھا؛ ایک ایسی جنگ جو امت کی عزت، مقدسات کے دفاع اور مظلوموں کی مدد کے لیے لڑی جا رہی ہے۔ محاصرے، تکلیف اور مصائب کے باوجود یمنی عوام نے خدا کی راہ میں اور فلسطینی مزاحمت کے لیے اپنی جان و مال قربان کر دی۔
🔹یحییٰ سریع نے کہا: یمنی مسلح افواج، جن میں وزارتِ دفاع، جنرل اسٹاف، اور زمینی، بحری و فضائی تمام یونٹ شامل ہیں، اس جنگ کے محاذِ اوّل پر موجود رہیں۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران مجموعی طور پر ۷۵۸ عسکری کارروائیاں کی گئیں، جن میں ۱۸۳۵ سے زائد بیلسٹک، کروز اور ہائپرسانک میزائل، جنگی ڈرونز اور جنگی کشتیوں کے حملے شامل تھے۔ اسی طرح یمنی بحریہ نے ۳۴۶ کارروائیاں اسرائیلی جہازوں کے خلاف بحیرۂ احمر، بابالمندب، خلیجِ عدن، بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں انجام دیں، جن کے نتیجے میں ۲۲۸ سے زیادہ جہاز نشانہ بنائے گئے۔
🔹بیان میں مزید کہا گیا: یمنی فضائی دفاع نے ۲۲ امریکی MQ-9 جاسوس ڈرونز کو مار گرایا اور ۵۷ سے زائد میزائلوں کے ذریعے دشمن کے فضائی حملوں کو ناکام بنایا۔ یہ فتوحات خدا کی مدد اور مجاہدین کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں، جو امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی جارحیت کے مقابلے میں حاصل ہوئیں۔
🔹یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ اس مقدس جنگ کے دوران یمنی عوام نے دشمن کی وحشیانہ بمباری اور شہری علاقوں و اقتصادی ڈھانچوں پر حملوں کے باوجود صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔ اس راہ میں بہت سے شہداء نے، جن میں فوجی، عام شہری، کمانڈر، حتیٰ کہ وزیراعظم اور وزراء بھی شامل تھے، آرمانِ قدس کی خاطر اپنی جانیں نثار کر دیں۔