حماس: ہم مکمل غیر مسلح ہونے کا کوئی وعدہ نہیں کریں گے

حماس: ہم مکمل غیر مسلح ہونے کا کوئی وعدہ نہیں کریں گے
🔹جب کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی بات چیت ابھی شروع بھی نہیں ہوئی، حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمد نزال نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ یہ تنظیم عبوری دور میں غزہ کی سیکیورٹی پر کنٹرول برقرار رکھنا چاہتی ہے اور کسی بھی صورت مکمل غیر مسلح ہونے (خلعِ سلاح) کا وعدہ نہیں کر سکتی۔
یہ بیان امریکہ اور اسرائیل کے اُس دعوے کے برخلاف ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے گا۔
🔹نزال، جو دوحہ سے بات کر رہے تھے، نے زور دے کر کہا کہ حماس پانچ سالہ جنگ بندی قبول کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ غزہ کی تعمیرِ نو کا موقع فراہم کیا جا سکے — بشرطِ یہ کہ فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست کے قیام کی حقیقی امید اور واضح لائحہ عمل دیا جائے۔