اسلامی جہاد: فلسطینی قوم کو یمنی شہداء پر فخر ہے

IMG_20251018_164920_820.jpg

اسلامی جہاد: فلسطینی قوم کو یمنی شہداء پر فخر ہے

🔹فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان میں یمن کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سرتیپ محمد عبدالکریم الغماری کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور یمن کی عوام، انصاراللہ تحریک اور یمنی فوج سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

🔹اسلامی جہاد نے اس بیان میں مؤکد کیا کہ فلسطینی قوم ہمیشہ یمنی عوام کی قربانیوں کی قدردان ہے اور ان شہداء پر فخر کرتی ہے جنہوں نے فلسطینی مقصد کی حمایت میں اپنی جانیں نثار کیں۔

🔹بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی قوم کو اس بات پر غرور اور افتخار ہے کہ فلسطینیوں اور یمنیوں کا خون قابض دشمن کے خلاف مزاحمت اور امتِ اسلامی کے مقدسات کے دفاع کی راہ میں ایک دوسرے سے ملا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے