اسرائیل نے فلسطینیوں کی لاشیں بے نام و نشان واپس کیں

IMG_20251018_164925_800.jpg

اسرائیل نے فلسطینیوں کی لاشیں بے نام و نشان واپس کیں

🔹خان یونس شہر کے ناصر اسپتال کے ایک چھوٹے ہال میں، فلسطینی وزارتِ صحت کے کارکنوں کے ساتھ کئی غم زدہ خاندان جمع ہیں — وہ بڑی اسکرین پر دکھائی جانے والی لاشوں کی تصاویر میں سے اپنے گمشدہ بچوں یا رشتہ داروں کا کوئی سراغ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

🔹ترک خبر ایجنسی “اناضول” کے مطابق، زیادہ تر لاشوں کی شناخت ممکن نہیں کیونکہ شدید جلنے، تشدد کے نشانات اور چہروں کے مسخ ہونے کی وجہ سے ان کی پہچان تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔

🔹غزہ میں حکومت کے میڈیا دفتر کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتہ نے کہا:
"ان میں سے کئی لاشوں پر تشدد، جلنے اور حتیٰ کہ میدانی پھانسی (فیلڈ ایکزیکیوشن) کے آثار پائے گئے ہیں، مگر اسرائیل نے ان کی شناخت یا پس منظر کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے