پشاور پولیس کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ

n01240739-b.jpg

سوشل میڈیا پر بیرون ملک سے بیٹھ کر پشاور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے ناموں کے حوالے سے فہرستیں تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ انہیں گرفتار کرنے اوران کے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کرنے کیلئےمتعلقہ اداروں سے رجوع کیا جایے گا۔

پشاور پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور تضحیک کرنے والے بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف مقامی تھانوں میں مقدمات درج کیے جائینگے جبکہ متعلقہ اداروں سے رجوع کرکے ان کے خلاف مزید قانونی کارروای بھی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے