غربت کا خاتمہ صرف سماجی تقاضا نہیں بلکہ ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ

n01240732-b.jpg

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ صرف ایک سماجی تقاضا نہیں بلکہ ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں ان افراد سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے جو غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے پائیدار پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں دیرپا بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن کی فراہمی کا سلسلہ مستقل طور پر جاری ہے، جو اس عزم کا مظہر ہے کہ کوئی بھی فرد بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ گورنر سندھ نے حکومت، اداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ معاشی استحکام کے لیے مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک خوشحال اور مساوی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے