ایرانی میزائلوں نے دنیا میں اسرائیل کی عزت داغدار کر دی

ایرانی میزائلوں نے دنیا میں اسرائیل کی عزت داغدار کر دی
🔹 امریکی ویبسائٹ GrayZone نے حال ہی میں رپورٹ دی کہ ایران نے ۲۳ خرداد کو تل ابیب کے ایک گنجان آباد علاقے میں رہائشی ٹاور کے نیچے موجود اسرائیل کے سائٹ ۸۱ کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس سے ایران کی فوجی اور انٹیلیجنس صلاحیتیں عالمی سطح پر نمایاں ہو گئیں۔
🔹 بین الاقوامی کارکنان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (سائٹ ۸۱) کو نشانہ بنانا ایران کی معلوماتی برتری اور عسکری طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔
🔹 صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس فوجی مرکز کو رہائشی ٹاور کے نیچے بنانا اسرائیلیوں کی جانب سے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی مثال ہے اور اسے اسرائیل کی ایک اور عالمی رسوائی قرار دیا۔
🔸 یہ واقعہ اس دوران پیش آیا جب دو سالہ جنگ میں اسرائیل نے حماس کے سرنگی نظام کو بہانہ بنا کر اسکولوں، مساجد اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا اور بے شمار فلسطینی شہریوں کو شہید کیا۔