علوی برادری کی جانب سے الجولانی حکومت کے جرائم پر شدید تنقید

علوی برادری کی جانب سے الجولانی حکومت کے جرائم پر شدید تنقید
🔹 شامی اسلامی علوی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور انسانی صورتحال کی بگاڑ کے پیش نظر، یہ کونسل خود کو اپنی قوم کی عزت و حقوق کے دفاع کی تاریخی ذمہ داری کا حامل سمجھتی ہے — ایسے حقوق جو عالمی برادری کی تشویشناک خاموشی اور متعلقہ فریقوں کی مسلسل بےتوجہی کے درمیان وحشیانہ انداز میں پامال کیے جا رہے ہیں۔
🔹 کونسل نے زور دیا کہ ابومحمد الجولانی (احمد الشرع) کی قیادت میں مسلط حکومت عوام، بالخصوص علوی برادری کے فرزندوں کے لیے بنیادی سلامتی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ علوی برادری کو قتل، اغوا، جنسی تشدد اور جبری نقل مکانی جیسے بھیانک جرائم کا سامنا ہے، جنہوں نے ان کی عزت و حرمت کو پامال کر دیا ہے۔
🔹 بیان میں خاص طور پر روان نامی لڑکی سے زیادتی، جدرین گاؤں کا قتلِ عام، صحافیہ بتول غریب کا قتل (صوبہ حمص میں) اور محمد قیس حیدر و هدیل جداری نامی دو بچوں کے مدرسے کے سامنے سے اغوا کیے جانے جیسے واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ کونسل کے مطابق، یہ تمام مظالم منظم میڈیا سینسرشپ کے سائے میں انجام دیے جا رہے ہیں۔