جنگ‌بندی کے باوجود غزہ میں قتلِ عام جاری

IMG_20251014_231251_459.jpg

جنگ‌بندی کے باوجود غزہ میں قتلِ عام جاری

🔹 فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے ڈرون حملوں میں مختلف علاقوں میں کئی عام شہری نشانہ بنے، جن کے نتیجے میں اب تک چار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

🔹 فلسطینی میڈیا کے مطابق، آج صبح غزہ شہر کے شمال مشرقی علاقے الشجاعیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں تین عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ لوگ جنوبی علاقوں سے واپس اپنے گھروں کی تباہ شدہ حالت دیکھنے آئے تھے کہ اچانک حملے کا نشانہ بن گئے۔

🔹 اسی دوران، فلسطینی خبر ایجنسی شہاب نے اطلاع دی کہ خان یونس کے مشرقی علاقے الفخاری میں بھی اسرائیلی ڈرون نے فلسطینی شہریوں کے ایک اجتماع پر حملہ کیا، جس میں ایک نوجوان بکر ابومور شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے