ایران کا جھوٹے امریکی الزامات پر ردعمل

ایران کا جھوٹے امریکی الزامات پر ردعمل
🔹 ایران کی وزارتِ خارجہ نے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صہیونی پارلیمنٹ (کنست) میں ایران مخالف تقریر پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ:
"دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے سرپرست، یعنی امریکہ، جو ایک نسل کُش اور دہشت گرد ریاست اسرائیل کی کھلی حمایت کرتا ہے، اسے کسی دوسرے ملک پر الزام لگانے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں۔”
🔹 بیان میں مزید کہا گیا:
"ایرانی عوام شہید قاسم سلیمانی کے امریکی ہاتھوں وحشیانہ قتل کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔”
🔹 وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ جرائم اور جارحیت پر فخر کرنا صرف امریکہ کی ذمہ داری اور جرم کا بوجھ بڑھاتا ہے اور اس سے واشنگٹن کے ایران دشمن عزائم مزید عیاں ہوتے ہیں۔